the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
اترپردیش میں جیسے جیسے اسمبلی انتخابات قریب آ رہے ہیں، مسلم ووٹوں کے لئے سیکولر پارٹیوں کی دعویداری بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ بی ایس پی سربراہ مایاوتی کا ماننا ہے کہ بی جے پی کواقتدار سے باہر رکھنے کے لئے مسلمان اس بارانہیں ووٹ کریں گے تو وہیں سماجوادی پارٹی کو لگتا ہے کہ پارٹی میں انتشار کے باوجود ملائم سنگھ کےنام پر مسلمان ابھی بھی بھروسہ کرتا ہے۔ وہیں ایم آئی ایم ،علما کونسل اور پیس پارٹی جیسی پارٹیاں کہتی ہیں کہ ایک بار انہیں بھی آزما لینے میں کیا برائی ہے۔ سماجوادی پارٹی کے داخلی انتشارکے مدنظر سیاسی آثار بھی واضح



ہونےلگے ہیں ۔ سوال یہ اُٹھنے لگا ہے کہ مسلمانوں کا رحجان کس پارٹی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ مایاوتی نے گذشتہ روز مسلمانوں کو اپنے حق میں ہونے کا ایک بیان دیا تو سماجوادی پارٹی نے مسلمانوں کو اپنا روایتی ووٹر قرار دیتے ہوئے ملائم سنگھ کو مسلمانوں کی پہلی پسند بتایا۔ ایس پی ۔ بی ایس پی کی اپنی اپنی امیدیں ہیں مگراس سچائی کو تسلیم کرنے میں کوئی قباحت نہیں ہونی چاہئے کہ سماجوادی کے اندرونی خلفشار سے مسلم ووٹروں کا ایس پی پر سے اعتماد ختم ہوتا نظر آ رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ملائم سنگھ یادو اقتدارمیں واپسی کےلئےعظیم اتحاد کی کوشش کر رہے ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے 1 تبصرہ ہے
amim Says:
مکرمی ۔ سلام مسنون! اس خبر میں جناب عزیز برنی کی تصویر دینے کی کوئی جواز نہیں ۔ یہ صاحب مسلمانوں کے کوئی رہنما تو نہیں ہیں ۔ خوش قسمتی انہیں ایک اخبار کی ادارت کرنے کا موقع اہلیت اور لیاقت کی وجہ سے نہیں بلکہ کچھ اور وجہ سے ملا تھا۔ جو شخص نہ اردو لکھ سکتا ہے اور نہ ہی انگریزی زبان سے واقف ہے وہ صحافی کیسے ہوسکتا ہے ۔چنانچہ خبر نشر کرتے وقت اس بات کا خصوصی خیال رکھیں۔ شکریہ ۔

Comment posted on November 02 2016
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.